مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

ڈیرہ بگٹی میں 26 انچ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، علاقے میں خوف و ہراس

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے ایک دور افتادہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تخریب کاری کرتے ہوئے 26 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور شدید دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے دیکھے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق رات کی تاریکی میں ہونے والی اس کارروائی کے بعد گیس کی ترسیل فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں مرمت کے لیے طلب کر لی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے ملوث عناصر کی تلاش تیز کر دی ہے۔