مقامی ۲۱ اگست ۲۰۲۶

چاغی میں زیارت بلانوش کے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کو آگ لگا دی گئی

چاغی(ویب ڈیسک) ضلع چاغی کی زیارت بلانوش یونین کونسل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے لوکل گورنمنٹ کے ریسٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد قیمتی سامان مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے اور عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ چاغی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد ریسٹ ہاؤس میں داخل ہوئے، سامان کو نقصان پہنچایا اور اطلاعات کے مطابق متعدد قیمتی اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بعد ازاں ریسٹ ہاؤس کی عمارت کو آگ لگا دی جس کے باعث عمارت اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مالی نقصان کی تفصیلات اور دیگر حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔