چاغی(ویب ڈیسک)این 40 شاہراہ پر جوجوکی کے علاقے میں بارتگزی لانڈھی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دالبندین سے تفتان جانے والے دو خالی مزدا ٹرکوں پر فائرنگ کرنے کے بعد دونوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اور مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔
