مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

’پیپلز ایئر ایمبولینس‘ کے مبینہ غلط استعمال کا انکشاف، عوامی حلقوں میں تشویش

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے سنگین مریضوں کی بروقت منتقلی اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے شروع کی گئی “پیپلز ایئر ایمبولینس” سروس کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور اطلاعات کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے حکام اور سیکریٹری صحت بلوچستان نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے لیے مبینہ طور پر ایئر ایمبولینس استعمال کی، حالانکہ کوئٹہ اور لورالائی کے درمیان زمینی سفر نسبتاً کم فاصلے اور مختصر وقت میں طے کیا جا سکتا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ان کے اصل مقصد کے مطابق استعمال یقینی بنایا جائے۔