مقامی ۲۰ مئی ۲۰۲۶

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی کیا جائے ‘سیاسی و مذہبی جماعتیں

کوئٹہ(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) سیاسی و مذہبی جماعتوںکے رہنماوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور حکمرانوں کی گٹھ جوڑ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنانے کے لیے پیٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں جو بے تحاشا اضافہ کرکے اس سے تمام اشیاء پر اثر پڑھ کر روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی دو گناہ فیصد اضافہ ہوا جس سے تمام اشیاء غریب عوام کی دستر س سے باہر ہوچکی ہے حکومت اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سو فیصد کمی کیا جائے ورنہ عوام حکمرانوں کے خلاف روڈوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے‘یہ بات جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع‘عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی‘جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف سب سے پہلے بڑے بھائی نے کردار ادا کرتے ہوئے لاہور کے عوام روڈوں پر نکلنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ عوامی ہے اس سے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور کل سو روپے والا چیز آج چار سو میں بھی نہیں ملتا حکمرانوں نے ایران اور امریکہ جنگ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے 500روپے تک پہنچادیا حالانکہ امریکہ اور ایران جنگ میں واحد پاکستا ن ملک تھا جس کو یہ اجازت تھی کہ وہ پیٹرول کی سپلائی برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن آئی ایم ایف نے اپنے من مانی حکمرانوں پر مسلط کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی جس پر حکمرانوں نے عملدرآمد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کے عوام کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جلد کمی کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں ہم سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔