کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) منشیات فروش خاتون انمول عرف “پنکی” کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہیں، جو سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں اہلکار مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں تھے۔اس سے قبل کیس کی تحقیقات کے دوران متعلقہ ایس ایس پی علی حسن کو بھی معطل کیا جا چکا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کے مطابق اس کیس میں متعدد اہم نام سامنے آ رہے ہیں اور منشیات کے نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنکی زیادہ تر لاہور میں رہائش پذیر تھی اور کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔
