مقامی ۷ جون ۲۰۲۶

پنجگور کے علاقے سرادوک میں کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار زبیر نامی شخص جاں بحق

پنجگور (صداقت انٹرنیشنل ویب ڈیسک)پنجگور کے نواحی علاقے سرادوک کے مقام پر نامعلوم ایگزیو کار سوار مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پنجگور سرادوک کے مقام پر نامعلوم کار سواروں کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں جھل مگسی کا رہائشی زبیر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جو اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ خضدار سے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مزدوری کے لیے گوادر جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلح دیسی ڈاکو فائرنگ کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون بھی چھین کر موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا، جہاں ضروری کاغذی کارروائی کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔