کوئٹہ(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری صابر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی رہنما جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور سے معروف سیاسی شخصیت میجر شوکت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر شوکت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پارٹی پنجگور میں اور زیادہ مضبوط ہو گی۔کیونکہ وہ ایک سیاسی شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے علاقے کے عوام کے لئے ہر وقت کام کیا ہے، وہ سیاسی بصیرت کے مالک ہیں۔تاہم انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی ہے۔صابر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پسندیدہ پارٹی ہے، غریب اور محکوم عوام کے لئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان خاص کر پنجگور کے بلوچ عوام کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے گا، بلوچ عوام کی محرومیوں کودور کرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
