مقامی ۲۴ اگست ۲۰۲۶

پنجگور تربت روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پنجگور (ویب نیوز) پنجگور تربت روڈ پر گوران کے علاقے میں ایرانی گاڑی اور ایکسیو گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 4 خواتین اور ایک نوجوان جمشید ولد عبیداللہ شامل ہیں، جبکہ 2 کم عمر بچے شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ 2000 ایرانی گاڑی اور ایکسیو گاڑی کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد پنجگور کے تحصیل پروم کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ دونوں کم عمر بچوں کو علاج کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔