مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا قلعہ سیف اللہ کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر عوام سے اظہارِ تشکر

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ تاریخی اور عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی پر جنوبی پشتونخوا سمیت ملک بھر سے شریک ہونے والے عوام، کارکنوں، خواتین، نوجوانوں، طلبہ، دانشوروں، وکلا، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام کی غیرمعمولی شرکت نے ثابت کر دیا کہ پشتون عوام ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے نظریات، جمہوری جدوجہد اور قومی حقوق کے حصول کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قلعہ سیف اللہ کا تاریخی اجتماع پشتون قومی تحریک اور جمہوری سیاست کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور پارٹی عوام کے قومی، آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق، امن، روزگار، تعلیم، صحت اور وسائل پر اختیار کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔