پرنٹ میڈیا بلوچستان سمیت پورے معاشرے میں معلومات کی ترسیل، عوامی رائے کی تشکیل اور ریاست و عوام کے درمیان رابطے کا بنیادی ذریعہ ہے، اسی تناظر میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماں بشمول قائم مقام چیئرمین سینیٹ سردار سیدال خان ناصر، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ، میر اسد بلوچ، محترمہ راحیلہ درانی، مولانا عبدالواسع، مولانا ہدایت اللہ بلوچ اور ملک نعیم خان بازئی سے ملاقات اور رابطے کے موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہی ترقی کی بنیاد ہے اور صوبے میں امن، روزگار اور استحکام کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے؛ ان رہنماوں نے جہاں بعض پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے وہاں یہ بھی واضح کیا کہ اخبارات کے فنڈز یا اشتہارات میں کمی یا بندش کسی صورت درست اقدام نہیں کیونکہ اس سے نہ صرف صحافتی آزادی متاثر ہوتی ہے بلکہ ہزاروں افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے، جو پہلے ہی بے روزگاری اور سماجی دبا کا شکار صوبے کے لیے مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے، اس لیے وزیراعلی بلوچستان کو چاہیے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرکے ایک متوازن اور جامع میڈیا پالیسی تشکیل دیں تاکہ آزادی اظہار بھی محفوظ رہے، روزگار بھی متاثر نہ ہو اور میڈیا اپنی ذمہ دارانہ کردار کے ساتھ صوبے کی ترقی اور امن کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے۔
