تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

پرنس آغا محمد خان کی بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، جان اچکزئی کا دعویٰ

کوئٹہ (ویب نیوز) سابق صوبائی وزیر جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک اہم آپریشن کے دوران خان آف قلات کے ولی عہد پرنس آغا محمد خان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مؤثر حکمت عملی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ جان اچکزئی نے بازیابی پر پرنس آغا محمد خان کے اہلخانہ کو مبارکباد بھی دی۔