تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

پاکستان نے جی 24 کی سربراہی سنبھال لی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زور

اسلام آباد (ویب نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 24 رکنی بین الحکومتی گروپ جی 24 کی سربراہی سنبھال لی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر ترقی پذیر معیشتوں کی مؤثر نمائندگی، ترقی کو عالمی اقتصادی پالیسی سازی کا مرکز بنانے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی بامعنی شرکت اور ان کی ضروریات کے مطابق فیصلہ سازی ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے قرضوں کے پائیدار حل، ترقیاتی مالیات، موسمیاتی لچک اور سرکاری و نجی سرمایہ کاری میں اضافے کو بھی ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سربراہی مشاورت، اتفاقِ رائے اور اجتماعی کوششوں کے اصولوں کے تحت ہوگی۔