مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

وفاق سے بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے بجٹ ملنا چاہیے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (ویب نیوز): جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو وفاقی بجٹ آبادی کے بجائے رقبے اور زمینی حقائق کی بنیاد پر دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے اب تک بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کے باعث صوبہ پسماندگی اور محرومی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں، پانی، بجلی اور گیس جیسے ترقیاتی منصوبے وسیع رقبے پر کیے جاتے ہیں، اس لیے بلوچستان کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج اور منصفانہ بجٹ ناگزیر ہے، بصورت دیگر صوبے کی محرومیاں ختم نہیں ہوں گی۔