کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوامی ریلیف کے لیے نہیں بلکہ آئی ایم ایف، سود اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے بجائے دفاعی اخراجات اور قرضوں کی ادائیگی کو ترجیح دی گئی ہے، جبکہ غریب عوام پر مزید ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
