مقامی ۱۷ مئی ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عوامی مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی کام تیز کرنے کا حکم

کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کے منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔