مقامی ۵ ستمبر ۲۰۲۶

نوکریوں کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کی سرکاری نوکریاں کسی صورت فروخت نہیں ہونے دی جائیں گی اور مبینہ فروخت کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں قائم کی جائے گی جو 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ محکمہ جنگلات کی جاری بھرتیوں کا عمل بھی 10 روز کے لیے روک دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور سرکاری ملازمتوں میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔