کوئٹہ/نوشکی(ویب نیوز)نوشکی اور دالبندین کے درمیان ژتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے آموں سے لدے چار مزدا ٹرکوں کو روک کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق آموں کے درآمد کنندگان کے یہ ٹرک قافلے کی روانگی کے لیے گزشتہ دو روز سے نوشکی میں کھڑے تھے اور سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد قافلہ تشکیل دے کر روانہ ہوا تھا، تاہم ژتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدا ٹرکوں کو روک کر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور لاپتہ ٹرکوں اور ان میں لادے گئے آموں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ واقعے کے باعث تاجروں اور آموں کے درآمد کنندگان میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کو مؤثر سکیورٹی فراہم کی جائے۔
