مقامی ۱۵ اگست ۲۰۲۶

نوشکی میں گھر میں گھس کر فائرنگ؛ ماں بیٹی جاں بحق

نوشکی(ویب نیوز)نوشکی کے علاقے کلی منگل میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے دو خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین میں بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور اس کی بیٹی حفصہ دختر علی احمد شامل ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مقتولین ماں بیٹی تھیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دوہرے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔