نوشکی (ویب نیوز) ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور کوٹھاری کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو فیول ٹینکروں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
