نوشکی (ویب نیوز) نوشکی کے مسجد روڈ سے میونسپل کمیٹی کے کونسلر جانان بڑیچ کے مبینہ اغوا کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد جانان بڑیچ کو اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد متعلقہ حکام کو واقعے سے آگاہ کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور لاپتہ کونسلر کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تاحال مبینہ اغوا کی وجوہات اور مغوی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
