مقامی ۱۶ اگست ۲۰۲۶

نوابزادہ ظفر مگسی کے کرش پلانٹ پر حملہ، کنٹریکٹر چار ساتھیوں اور گاڑی سمیت اغوا

جھل مگسی (یو این اے) — جھل مگسی کے علاقے میں نوابزادہ میر ظفر علی مگسی کے کرش پلانٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک مقامی کنٹریکٹر کو اس کے چار ساتھیوں اور ایک گاڑی سمیت نامعلوم مقام کی جانب اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلع پولیس تھانے کی حدود میں نفور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے کرش پلانٹ پر دھاوا بول کر وہاں موجود مقامی کنٹریکٹر اور اس کے چار ساتھیوں کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور مگسی قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد اغوا کاروں کے تعاقب میں روانہ ہو گئے۔ پولیس نے جھل مگسی ضلع کے تمام اندرونی اور بیرونی راستے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مغوی افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔