مقامی ۷ ستمبر ۲۰۲۶

نصیر آباد میں بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تینوں ملزمان گرفتار

نصیر آباد (ویب نیوز) نصیر آباد میں ایک بچے سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی کے مطابق طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں جسمانی ریمانڈ کے دوران سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی تحویل میں رکھا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔