مقامی ۱۰ اگست ۲۰۲۶

مستونگ: کاریز عائشہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز) مستونگ کے علاقے کاریز عائشہ، پڑنگ اباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ولی خان پولیس تھانے کی حدود میں پیش ایا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردی گئی، جہاں ہسپتال ذرائع نے جاں بحق شخص کی شناخت عبدالمالک ولد دریخان کے نام سے کی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔