مستونگ (ویب نیوز) مستونگ کے اسٹیڈیم روڈ قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
