مستونگ (ویب نیوز) مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
