مستونگ(ویب نیوز) مستونگ کے علاقے دتو میں سڑک کنارے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ واقعے کی نوعیت اور اموات کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مستونگ کے اسپتالوں کی جانب سے ایمبولینس فراہم کرنے سے گریز کیا گیا، جس کے باعث ایمبولینس کی عدم دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے پر اسپتال کے ایگزیکٹو سربراہ کی کارکردگی پر بھی سوالات سامنے آئے ہیں۔ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور واقعے سے متعلق متعلقہ حکام کی مزید معلومات اور سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔
