تعلیم ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے دوران میرٹ نظرانداز کیا گیا، شفاف تحقیقات کی جائیں، طارق علی بگٹی

تمبو (ویب نیوز) نصیر آباد کی یونین کونسل مانجھوٹی غربی کے رہائشی طارق علی بگٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ محکمہ تعلیم کی بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا، جس سے نوجوانوں میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کیا کہ مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور میرٹ پر انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر داد رسی نہ ہوئی تو وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔