کوئٹہ(ویب نیوز)سریاب روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب یوٹرن اور سڑک کی توسیع کے منصوبے کے لیے 2022 میں محمد ٹاؤن کی متعدد رہائشی اور کمرشل املاک مسمار کی گئیں، تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو مناسب معاوضہ ادا نہیں کیا جا سکا۔ متاثرین کے مطابق 29 دسمبر 2023 کو ریفرنس کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے معاوضے میں اضافے اور دیگر قانونی واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، تاہم ریفرنس کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم موجود نہیں، اس لیے حکومت کم از کم عبوری معاوضہ فوری طور پر ادا کرے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مالی ریلیف مل سکے۔
