مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان اور سول و عسکری اداروں کے باہمی تعاون پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔