لورالائی (ویب نیوز) ضلع لورالائی کے علاقے ازمری شور میں سرچ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کو فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک جوان وطن کے دفاع میں شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
