قلعہ عبداللہ (نوی ژوند پښتو ویب نیوز) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
