مقامی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے، پشتونخوامیپ

قلعہ سیف اللہ(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر دارا خان جوگیزئی، جنرل سیکرٹری نقیب پامیر اور دیگر ضلعی ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں حالیہ طوفانی بارشوں، شدید ژالہ باری اور تیز ہواں کے نتیجے میں ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصانات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کلی زامہ شامراد مسلم باغ، کلی طور غر، تانی شپہ، شائیزئی اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے دیگر متعدد علاقوں میں خطرناک ژالہ باری نے کھڑی فصلوں، باغات اور سولر پلیٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے ہیں، جس کے باعث زمینداروں، کسانوں اور مقامی آبادی کو شدید مالی نقصان ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلعہ سیف اللہ مسلسل طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا بھی تاحال کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔ پارٹی کی جانب سے پہلے بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور بحالی اقدامات کیے جائیں تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مثر پیش رفت نہیں ہوئی اور آج ایک بار یہ سلسلہ جاری رہاجس سے بہت زیادہ مالی نقصانات ہوئے۔ بیان میں حکومت،پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کیا جائے اور زمینداروں، کسانوں اور عوام کے نقصانات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔