مقامی ۱۸ اگست ۲۰۲۶

قلات میں دوا ساز کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قلات(ویب نیوز)قلات میں ایک دوا ساز کمپنی کے دو ملازمین سوزوکی گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے، جس پر پولیس نے ان کے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور جہانزیب اور کمپنی کا ملازم شاہد قلات میں ادویات کی سپلائی مکمل کرنے کے بعد سوزوکی گاڑی میں سوراب کی جانب روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں ان سے رابطہ منقطع ہوگیا اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاپتہ افراد اور دوا ساز کمپنی کی گاڑی کی تلاش کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔