مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

قلات سے اغوا ہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثنا اللہ بہرانی تین محافظوں سمیت بازیاب

کوئٹہ (ویب نیوز) قلات کے علاقے سے اغوا ہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثنا اللہ بہرانی اپنے تین محافظوں سمیت بحفاظت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ میر ثنا اللہ بہرانی، رکن بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن ہیں، جنہیں گزشتہ روز قلات کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے تینوں محافظوں سمیت خیر و عافیت سے گھر پہنچ چکے ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔