قلات(ویب نیوز)قلات کے علاقے رودینجو میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی مدد سے اس کی شناخت کوئٹہ کے پشتون آباد، محمود آباد محلہ، عدو زی کالونی کے مکان نمبر 135 کے رہائشی ابراہیم ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی۔ ضلعی پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
