تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

قطری ایل این جی بردار جہاز پر حملہ، قطر کی شدید مذمت

کوئٹہ (ویب نیوز) قطر نے خلیج عرب میں اپنے مائع قدرتی گیس بردار جہاز ’’المیادہ‘‘ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق جہاز قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی نقلات کی ملکیت ہے اور واقعے کی وجوہات اور ملوث عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قطر نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے جہازوں، عملے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔