کوئٹہ (اے این این) جمعیت علماء اسلام ضلع کوہٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ قاید جمعیت مفکر اسلام مولانا فضل الرحمان کی دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے 4 جون کو ضلع پشین میں تاریخی دینی مدارس اور حقوق بلوچستان کانفرنس ناہل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلع نایب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ولی محمد بڑیچ جمعیت ضلع کوہٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات وامیر نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک مولانا راشد جدون مولانا نصر اللہ عزیز نے 4 جون کو ضلع پشین میں منعقد ہونے والے تاریخی تحفظ دینی مدارس اور حقوق بلوچستان کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے عظیم الشان مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا حافظ محمد صادق مولانا عبدالمنان سعادت مولانا مفتی دین محمد مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی مولانا محمد رسول مولانا عطا محمد شمسی اور مولانا حافظ ہدایت اللہ سبحانی نے بھی خطاب اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمان کی زندگی ہم سب کے لیے عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ 4 جون کو ہونے، والے بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ثابت ہو گی 4 کو ضلع پشین میں تاریخی تحفظ دینی مدارس اور حقوق بلوچستان کانفرنس کے انعقاد سے ملک بھر کے سیاست پر اچھے اثرات مرتب کرے گی انہوں نے کہا کہ 4 جون کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوہٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت ایک بھت بڑا جلوس ضلع پشین میں منعقد ہونے والے تاریخ سازس تحفظ دینی مدارس اور حقوق بلوچستان کانفرنس میں شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت کو خراب کیا جارہا ہے کسٹم میں ہزاروں گاڑیوں کی جلانے کے واقعے صوبائی حکومت اور آمن کے دعویداروں کی منہ پر زور دار طمانچہ ہے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اجلاس کے اختتام پر جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے سنیر نایب امیر جامعہ رحیمیہ شمس العلوم کے مہتمم مولانا حافظ محمد صادق اور ناظم تعلیمات مولانا خلیل احمد کی جانب شرکاء اجلاس کو پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔
