کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے بزرگ صحافی اور تحریک ختم نبوتؐ کے رہنما فیاض حسن سجاد مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ثقافتی، سماجی اور قبائلی اقدار کے حقیقی امین تھے اور تحریک ختم نبوتؐ میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرتے رہے۔ کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری اور فیاض حسن سجاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم نے صحافت، سماجی خدمت اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کی شخصیت نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
