تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (ویب نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا، جبکہ پاکستان آنے کے خواہشمند افغان شہریوں کے لیے درست ویزا اور قانونی دستاویزات ضروری ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت کی سہولیات بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاؤس افسران کی ماہانہ 70 ہزار روپے تنخواہ ناکافی ہے اور اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے، سرکاری خدمات میں احتساب، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور صوبے کو جائز مالی وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔