سبی( اے این این) عوامی مسئلہ مسائل ومشکلات کے خاتمہ کے لئے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں جرگہ ہال سبی میں کھلی کچہری ، بجلی لوڈشیڈنگ پینے کے صاف پانی تعلیم صحت روڈ اسٹریٹ لائٹس سمیت کئی عوامی شکایات کا بروقت دور کرنے کے احکامات کئی مسائل عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہائی ڈپٹی کمشنر سبی سمیت تمام محکموں کے آفیسران کا عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کے خاتمہ کا عہد۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کی ہدایات پر سبی میں عوامی مسئلہ مسائل ومشکلات کے ازالے کے لئے سرکٹ ہاؤس سبی میں ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا گیا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار ملک بہادر خان بنگلزئی چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک ایکسین پی ایچ ای حاجی شہزادہ فرح ، ایکسین ایری گیشن خادم علی چانڈیہ ، ایکسین واپڈا میر ظفر علی چھلگیری ، ایل ایس حاجی غلام حسین آرائیں ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سید طارق شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خان سیلاچی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو سبی یونین آف جرنلسٹس کے آرگنائزر میر ظہور احمد مگسی ، سینئر صحافی سید طاہرعلی سمیت سبی اسکاؤٹس کے آفیسران میڈیا نمائندگاں عوامی سیاسی قبائلی شخصیات عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی سبی الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی نے کی کھلی کچہری میں سید نور احمد شاہ خجک ، سردار ابراہیم خان باروزئی ، ملک فقیر محمد مرغزانی میر جلال خان چانڈیہ ، میر محمد خان رند ، میر اللہ داد جتوئی میر عبید اللہ رند سمیت سبی مرغزائی چانڈیہ تلی خجک مل گشکوری رضا چانڈیہ کٹ منڈائی سمیت گردونواح کے سینکڑوں افراد نے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی مسئلہ مسائل ومشکلات کی نشاندہی کی کھلی کچہری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ نئے ٹرانسفارمز موبائل ٹرانسفارمز واپڈا کی ورکشاپ کی بحالی سبی ہرنائی ریلوے سروس کی بحالی سبی شہرمیں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شیڈز ریلوے کالونی الہ آباد میں پانی کی فراہمی مختلف دیہاتوں میں اسکولوں میں باتھ روم اضافی رومز ٹیچرز کی کمی ٹاف ٹائٹس گلیوں کی پختگی مدارس و جامع مساجد میں سولرسسٹم سمیت تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے درخواستیں دیں گئیںکئی حل طلب مسئلہ مسائل کو فوری طور پردور کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے جبکہ تمام محکموں کے آفیسران نے شکایت کو غور سے سن کر ان کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت اور ان کو درپیش مسئلہ مسائل کے حل کے لئے جو ذمے داریاں دی ہیں ان کو پوری توجہ کے ساتھ حل کرنے کے لئے کوشاں ہے بی ایس ڈی آئی کے فیز تھری کے تحت سبی میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے کام کررہے ہیں کھلی کچہری لگانا کا مقصد عوامی مسئلہ مسائل ومشکلات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دور کرنا ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر سے بہتر ہوسکے اسکولوں میں باتھ رومز اضافی رومز سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر توجہ دی جائے گی کھلی کچہری میں موجودشرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے عوام کا حوصلہ بلند ہوتا ہے ہمارے جائز ہ مسائل کے خاتمہ اور ان کو حل کرنے پر توجہ دی جاتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان کے اٹھائے گئے اقدامات سے سبی میں ترقی خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوچکا ہے عوامی مشکلات شکایات کا بروقت ازالہ کیا جارہا ہے جس سے ہمارے کئی دیرینہ مسئلہ مسائل ومشکلات کا خاتمہ ممکن ہوا ۔
