تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

علاقائی کشیدگی کے باعث یاماہا کا قطر موٹو جی پی ریس سے دستبرداری کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) جاپانی موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا نے مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باعث قطر میں ہونے والی موٹو جی پی ریس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی ٹیم دوحہ کا سفر نہیں کرے گی، تاہم منتظمین نے کہا ہے کہ مقابلوں کی تیاریاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ موٹو جی پی سیزن کا بیسواں مرحلہ 6 سے 8 نومبر تک قطر کے لوسیل انٹرنیشنل سرکٹ میں منعقد ہونا ہے۔ اس سے قبل ڈاکار ریلی کے منتظمین بھی آئندہ ایڈیشن سعودی عرب میں منعقد نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔