مقامی ۱۹ مئی ۲۰۲۶

عدم تحفظ کے باعث ٹرانسپورٹرز کا بلوچستان سے معدنیات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) عدم تحفظ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرانسپورٹرز نے بلوچستان سے ٹرکوں کے ذریعے معدنیات کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی مسائل اور راستوں میں پیش آنے والے واقعات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک تحفظ کی یقینی صورتحال فراہم نہیں کی جاتی، معدنیات کی نقل و حمل معطل رہے گی۔ان کے مطابق بارہا مطالبات کے باوجود ٹرانسپورٹ روٹس پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔دوسری جانب مقامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف معدنیات کی سپلائی متاثر ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑے گا۔