ہرنائی (ویب نیوز) ہرنائی–سنجاوی شاہراہ پر طورخم تنگی کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ ناکہ بندی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے پیش نظر مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ ناگزیر سفر کی صورت میں روانگی سے قبل متعلقہ ضلعی انتظامیہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے راستے کی صورتحال کی تصدیق ضرور کریں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں۔
