کوئٹہ(اے این این) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی سنیئر نائب صدر امیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل کی عوامی خدمات اور کارکردگی قابل تحسین ہے، وہ حقیقی معنوں میں عوام کے نمائندے ہیں جن کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے رہتے ہیںاپنے ایک بیان میں امیر خان اچکزئی نے کہا کہ شیخ زرک خان مندوخیل نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایسے نمائندے کم دیکھنے کو ملتے ہیں جو عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھیں، مگر شیخ زرک خان مندوخیل ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زرک خان مندوخیل نہ صرف ایک بہترین سیاستدان ہیں بلکہ ایک مخلص، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کے جذبے کی وجہ سے عوام ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ امیر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جو عملی طور پر میدان میں موجود ہوں اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ زرک خان مندوخیل نے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عوامی اجتماعات اور مختلف تقریبات میں ان کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔امیر خان اچکزئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی قیادت عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ زرک خان مندوخیل جیسے رہنما پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنے کردار اور کارکردگی سے عوام کے دل جیتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شیخ زرک خان مندوخیل مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی امیر خان اچکزئی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عوام دوست نمائندے ہی حقیقی معنوں میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔
