مقامی ۷ ستمبر ۲۰۲۶

سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، پولیس کی تحقیقات جاری

کوئٹہ (ویب نیوز) سیٹلائٹ ٹاؤن حاجی انار گلی میں فائرنگ کے واقعے میں عمران ولد احمد شاہ، درانی قوم، جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ فائرنگ کے اصل محرکات اور واقعے کے مکمل حقائق معلوم کیے جاسکیں۔