پنجگور(ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جیرک کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کیا گیا۔ کارروائی میں گاڑی سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز بھی قبضے میں لی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد کسی بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث ممکنہ تباہی کو روک لیا گیا اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
