سنجاوی (یب نیوز) سنجاوی کے علاقے گاؤں بغاو میں مسلح افراد نے ایک خالی پولیس چوکی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے دھماکے میں تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت چوکی خالی تھی، جس کے باعث واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ حملہ اوروں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
