سنجاوی(ویب ڈیسک)سنجاوی کے علاقے کلی سیلرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد کے ذریعے ایک خشک بند کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر بند میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے بند کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور شدید تشویش پھیل گئی۔ پولیس اور انتظامیہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کیے اور واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تفصیلی تحقیقات شروع کردیں۔
