کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں غلام نبی مری اور نسیم جاوید ہزارہ نے سرکاری اداروں خصوصاً ہسپتالوں کی نجکاری کو حکومت کی ناکامی اور عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں غریب عوام سے علاج کی سہولیات چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہیں مگر حکومت نئے ادارے بنانے کے بجائے موجودہ اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے۔ رہنماؤں نے باچا خان ہسپتال کی ممکنہ نجکاری اور سول ہسپتال ٹراما سینٹر کی بندش کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا عمل فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔
